پاکستان کی دوسرے T20 میں ناقابل یقین فتح

اپ ڈیٹ 01 اگست 2015
۔ — رائٹرز فوٹو
۔ — رائٹرز فوٹو

کولمبو: پاکستان نے شاہد آفریدی اور انور علی کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرا کر دو میچوں کی ٹی ٹوئنی سیریز اپنے نام کر لی۔

ہفتہ کو یہاں کھیلے گئے دو سرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7-172 رنز بنائے۔

پاکستان فاتح الیون کے ساتھ میدان میں اترا تو سری لنکا نے زخمی اینجلو میتھیوز کی جگہ شیہان جے سوریا کوموقع دیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جے سوریا نے 32 گیندوں پر 40 جبکہ چمھارا کپو گدیڑا نے جارحانہ 25 گیندوں پر 48 ناٹ آؤٹ سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دو، جبکہ انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان اور کپتان شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور ساتوں اوور میں محض 40 کے مجموعی سکور پرآدھی بیٹنگ لائن پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔

اس موقع پر کپتان آفریدی نے اپنے روائتی جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا اور محمد رضوان (17 رنز)کے ساتھ مل کر سکور 101 تک پہنچا دیا۔

15ویں اوور کی پہلی گیند پر آفریدی (45 رنز)کے بولڈ ہونے کے بعد پاکستان کی جیت کے امکانات معدوم نظر آنے لگے۔

تاہم، انور علی نے سری لنکن باؤلنگ اٹیک کو آڑھے ہاتھوں لیا اور انتہائی جارحانہ 17 گیندوں پر 46 رنز بنا ڈالے۔ ان کی اننگ میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

پاکستان کو آخری اوور میں چھ رنز درکار تھے جب عماد وسیم نے بینورا فرنینڈو کی دوسری گیند پر چھکا رسید کر کے میچ اور سیریز پاکستان کے نام کر لی۔

تبصرے (4) بند ہیں

Dr.Afzaal Malik Aug 01, 2015 07:13pm
ایسا لگتا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم سنبھلنے کے بعد اب جواریوں کا بس صرف ٹی ٹونٹی تک ہی رہ گیا ہے۔ ہیرو ازم کا خاتمہ کرکے کمرشل اشتہارات مافیا کو بھی ٹیم سے فارغ کیا جائے تو ٹیم بہترین بن سکتی ہے۔ ورنہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم باقیوں کو بھی لے ڈوبیں گے۔ آفریدی کا فیصلہ سراسر غلط ثابت ہوا ہے۔ اُنکی حکمت عملی پر شاید ہی کسی فورم پر انکی تعریف ہو۔
Akram dost Aug 01, 2015 10:36pm
very good delivery from anwar ali and shahida afridi.but anwar ali is most best player after azhar ali
Akram dost Aug 01, 2015 10:36pm
very good delivery from anwar ali and shahida afridi.but anwar ali is most best player after azhar ali
ak Aug 02, 2015 01:45am
Bravo !!!!!!!!!!!!!!. . . .