ہندوستان میں ڈاکٹرقدیر کے خلاف مظاہرہ

اپ ڈیٹ 02 اگست 2015
مظاہرین نے ڈاکٹر عبدالقدیر اور وزیر اعظم نواز شریف کے پتلے بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔۔۔ فوٹو: فیس بک پیج
مظاہرین نے ڈاکٹر عبدالقدیر اور وزیر اعظم نواز شریف کے پتلے بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔۔۔ فوٹو: فیس بک پیج

نئی دہلی: ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے دہلی یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے پاکستانی ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے بارے میں بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک انٹرویو میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ ڈاکٹر عبد الکلام معمولی سائنسدان تھے، انہوں نے زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیا تھا جبکہ سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام ایک ایسے میزائل پروگرام کے سربراہ تھے جو روسی تعاون کا مرہونِ منت تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان کے سابق صدر عبدالکلام کا انتقال

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ انڈین نیشنل کانگریس کے نوجوانوں کی تنظیم دہلی پردیش یوتھ کانگریس نے مقعد کیا جس کی قیادت یوتھ کانگریس کے صدر امیت ملک کر رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے عبدالکلام کے بارے میں ریمارکس پر معذرت کرے۔

زی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مظاہرے میں 500 افراد شریک تھے.

مظاہرین نے پاکستانی سفارتخانہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والوں کو ہائی کمیشن کی جانب جانے سے روکنے کے لیے روکاوٹیں بھی لگائی گئی تھیں البتہ بعض مظاہرین کی جانب سے شدید مشتعل ہو کر آگے بڑھنے کو کوشش کی جس کے بعد پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لیا.

واضح رہے ہندوستان کے سابق صدر کا گذشتہ ہفتے ایک تقریب کے دوران انتقال ہوا تھا ان کی عمر 83 سال تھی.

تبصرے (1) بند ہیں

najeeb ullah Aug 02, 2015 08:16pm
pakistan or india dono ko apne role ada kr k nafraton k diwaron ko khatam krna chaiye