ہندوستان جانے والا پاکستانی جاسوس قرار

اپ ڈیٹ 02 اگست 2015
عزیزوں سے ملنے کے لیے ہندوستان جانے والاملتان کا شہری جاسوسی لے الزام میں گرفتار کرلیا گیا — فائل فوٹو/ رائٹرز
عزیزوں سے ملنے کے لیے ہندوستان جانے والاملتان کا شہری جاسوسی لے الزام میں گرفتار کرلیا گیا — فائل فوٹو/ رائٹرز

کراچی: ہندوستان میں عزیزوں سے ملنے کے لیے جانے والا ملتان کا شہری گذشتہ سات ماہ سے جاسوسی کے الزام میں ہندوستان کی جیل میں قید ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد کا رہائشی سعید نو ماہ پہلے ماں کو اسکے بھائیوں سے ملوانے ہندوستان کے شہر مظفر نگر پہنچا اور شادی کی تقریب میں بھارتی پولیس نے اسے جاسوسی کا الزام لگا کر جیل میں ڈال دیا۔

نو بچوں کا باپ سعید گزشتہ سات ماہ سے ہندوستان کی جیل میں قید ہے جبکہ بھارت میں مقیم سعید کے عزیزوں کی جانب سے اسکی رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

سعید کی بوڑھی ماں بیٹے کے غم میں بینائی کھو چکی ہے۔

سعید کی والدہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے بیٹے کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Yusuf Awan Aug 02, 2015 06:50pm
kindly correct heading of your news! remove word 'jasoos' as allegations have not been proved yet.
Muhammad Ayub Khan Aug 02, 2015 07:50pm
ab kiya hog?