شاہ رخ کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

02 اگست 2015
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان۔ تصویر بشکریہ آسیہ ایف ایم101
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان۔ تصویر بشکریہ آسیہ ایف ایم101

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اسٹار اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر لگی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

2012 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران ممبئی میں کولکتہ اور ممبئی انڈین کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شاہ رخ کا سیکیورٹی گارڈ اور ممبئی کرکٹ حکام کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔

اس میچ میں شاہ رخ کی ٹیم کولکتہ تو فتحیاب رہی تھی لیکن جھگڑے کی وجہ سے ان پر پانچ سال کے لیے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تاہم اتوار کو اسٹیڈیم کی منیجنگ کمیٹی کا اجلاس میں جس میں بالی وڈ استار پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

اس تمام عرصے کے دوران شاہ رخ نے پابندی کا احترام کیا اور ایک مرتبہ بھی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کی جس کو دیکھتے ہوئے منیجنگ کمیٹی کے کچھ اراکین 2017 تک عائد پابندی وقت سے قبل ختم کرنے کے حامی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ پر پابندی وقتی طور پر ختم کر کے انہیں اسٹیڈیم میں داخلے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن معاملہ آگے نہ بڑھ سکا تاہم اس بار ان کی پابندی کو مستقل بنیادوں پر ختم کردیا گیا ہے۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پی وی شیٹی نے ہندوستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ پر پابندی لگے ہوئے تین سال گزر چکے ہیں۔ ہم شاہ رخ کو گراؤنڈ میں آنے اور میچ دیکھنے کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں