’نیب اہم مقدمات کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا‘

03 اگست 2015
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ — فائل فوٹو/ اے ایف پی
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ — فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک آکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے اسپیکر ایاز صادق کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اہم کرپشن مقدمات، نیشنل لوجسٹکس سیل (ایمن ایل سی) کیس اور شیر شاہ پل کیس، کی تحقیقات میں سست رفتاری پر متعدد شکایات جمع کروائی گئی ہے۔

پی اے سی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں آپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو متعدد شکایات کی گئی ہے کہ پی اے سی کی ہدایات کے باوجود نیب بڑے کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی۔

پیپلز پارٹی رہنما کے ترجمان وقار گیلانی نے ڈان کو بتایا ہے کہ اسپیکر آیاز صادق کو لکھے جانے والے مراسلے میں قائم علی شاہ نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پی اے سی کی جانب سے نیب کو دیئے جانے والے کیسز پر تحقیقات کو تیز کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

انھوں نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مختلف کیسز پر تحقیات کے لیے متعدد مراسلے بھیجے گئے ہیں تاہم دونوں محکموں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد کیسز میں پی اے سی کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تاہم دونوں محکموں نے تحقیقات مکمل نہیں کی۔

خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو لکھے جانے والے مراسلے کے حوالے سے نیب کے ترجمان نوازش علی نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں