'فوج، حکومت میں کوئی اختلاف نہیں'

03 اگست 2015
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان—اے پی پی فائل فوٹو۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان—اے پی پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت آرمی چیف ہر مکمل اعتماد کرتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں شناختی کارڈ کیلئے آن لائن درخواست دینے کے نئے نظام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج اور حکومت میں اختلافات نہیں ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ فوج میں سازش کی اطلاع مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔

دھرنے سے متعلق سوالات کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ گندے کپڑے سرعام دھونے سے کیا فائدہ؟

وزیر داخلہ نے دھرنے کی انکوائری کی تجویز مسترد کرکے دیگر قومی مسائل زیادہ اہم قرار دیے۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے حساس اداروں اور نادرا افسران پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی ہے اور نادرا ڈی این اے لیباریٹری بھی آئندہ چھے ماہ میں قائم کردی جائے گی ۔

الطاف حسین کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر چوہدری نثار نے صحافیوں کی صبر اور انتظار کی تلقین کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 04, 2015 12:31am
فوج اور حکومت کے درمیاں اختلافات کی کوئی گنجائش ہی نہیں ھے موجودہ حکومت اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات مثالی ھیں کیونکہ حکومت تو کچھ کر ہی نہیں رہی ھے جو کچھ ھورہا ھے فوج کی مرضی سے ھورہا ھے اختلافات اختیارات پر پیدا ھوتے ھیں مگر یہاں اختیارات کا مسئلہ ہی نہیں
Sharminda Aug 04, 2015 11:43am
Why explanation if there's nothing?