علی آفتاب سعید کا نیا گانا ’جذباتی‘

03 اگست 2015
علی آفتاب سعید — اسکرین گریب
علی آفتاب سعید — اسکرین گریب

طنز نگار اور گلوکار علی آفتاب سعید نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے جس کا نام ’میری قوم بڑی جذباتی ہے‘ رکھا گیا ہے۔

'جذباتی' ایسے لوگوں پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے جو اکثر کہتے ہیں کہ ملک میں خبروں کو انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے بدل دیا گیا ہے۔ گانے میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح عوامی رائے عامہ بنائی جاتی ہے۔

موسیقار سعد سلطان کے میوزک کے ساتھ اس گانے میں حال ہی میں ملک کو پیش آنے والے مسائل پر توجہ دی گئی ہے۔

ارشد بھٹی نے اس گانے کو ایسے افراد کو نظر میں رکھتے ہوئے لکھا ہے جو نہایت جذباتی ہیں اور کسی بھی مسئلے کے بعد سرکاری املاک کو برباد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

اس سے قبل علی آفتاب سعید دو گانوں ’آلو انڈے‘ اور ’دھنک دھنک‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں