’میرے ساتھ کام نہ کرنے والے بیوقوف‘

03 اگست 2015
کنگنا رناوٹ — فوٹو اے ایف پی
کنگنا رناوٹ — فوٹو اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں جن افراد نے ان کے ساتھ ان کی کامیابی سے قبل کام کرنے سے انکار کیا وہ بیوقوف ہیں۔

کنگنا کا این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنے پسند کے کردار ادا کرتی ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کتنے کامیاب ہیں۔

کنگنا کو بولی وڈ میں کامیابی کا مزہ چکھنے کا موقع فلم کوئین اور تنو ویڈز منو ریٹرنز کی بدولت ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں ایسے کئی لوگ ہیں جن کے لیے بڑے نام بہت اہمیت رکھتے ہیں مگر وہ ان میں سے نہیں۔

کنگنا کے مطابق بولی وڈ کا سفر کسی گاڑی کی طرح ہے کب کون آگے نکل جائے کوئی نہیں جانتا۔

کنگنا اس وقت بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہمراہ ایک اشتہاری فلم شوٹ کر رہی ہیں جس پر کنگنا کا کہنا تھا کہ کاش انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ ایک مکمل فلم کرنے کا موقع مل جائے۔

کنگنا اس وقت اپنی آنے والی فلم رنگون کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مارشل آرٹس کے ساتھ ساتھ بیلے ڈانس بھی سیکھنا چاہتی ہیں۔

کنگنا کی ایک اور آنے والی فلم ’کٹی بٹی‘ اس سال ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ عمران خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں