کرن جوہر کی فلموں کے 5 بہترین گانے

04 اگست 2015
فوٹو بشکریہ — بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ — بولی وڈ لائف

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کی تقریباً بنائی ہر فلم باکس آفس پر کامیاب ہٹ ثابت ہوتی ہے۔

ایک لمبے عرصے سے کرن جوہر بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متعدد اداکاروں کی خواہش ہے کہ کرن جوہر ان کے ساتھ ایک فلم بنائیں۔

کرن جوہر کی فلموں میں نہ صرف بڑے اداکار شامل ہوتے ہیں بلکہ مہنگی چیزیں اور بہترین گانے بھی ان کی فلموں کا حصہ ہیں۔

کرن جوہر کی بولی وڈ کے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ دوستی ہے البتہ ان کے سب سے قریبی دوست شاہ رخ خان کے ساتھ کرن نے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔

ان فلموں میں صرف شاہ رخ کی اداکاری ہی نہیں، اس میں شامل گانوں نے بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔

البتہ کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز فلموں میں اب اس طرح کے گانے موجود نہیں ہوتے جو ایک وقت میں ہر کسی کی زبان پر ہوتے تھے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے، کل ہو نا ہو، یا سجدہ جیسے گانوں کی جگہ کرن جوہر کی فلموں میں چکنی چمیلی یا عشق والا لو جیسے گانوں نے لے لی ہے۔

کرن جوہر کے ایسے پانچ گانوں کی فہرست ہم نے یہاں ترتیب دی ہے جسے شاید کبھی کوئی نہیں بھول سکے گا۔

تجھے یاد نہ میری آئی (کچھ کچھ ہوتا ہے)

ویسے تو اس فلم کے تمام گانے ہی نہایت خوبصورت ہیں البتہ اس گانے نے لوگوں کو بے انتہا متاثر کیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ کاجول اور رانی مکھرجی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

کل ہو نہ ہو (کل ہو نہ ہو)

کرن جوہر اور شاہ رخ کی اس فلم کو دیکھنے کے بعد بہت سے لوگ شاید اپنے جذبات پر کابو نہیں رکھ پائیں ہوں گے۔ اس فلم کی کہانی اور اسکرین پلے کرن جوہر نے دیا تھا. اس فلم کی بے مثال کہانی اور بہترین اداکاری نے اس کو باکس آفس پر بہت کامیابی دلائی۔ اس فلم کا گانا کل ہو نہ ہو آج بھی متعدد لوگوں کے زہنوں میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔

سورج ہوا مدھم (کبھی خوشی کبھی غم)

مصر میں فلمایا گیا یہ گانا فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ایک اہم حصہ مانا جاتا ہے۔ اس فلم میں بولی وڈ کے بڑے بڑے ناموں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے باوجود اس فلم میں شامل گانوں نے اپنی ایک الگ ہی پہچان بنائی۔

متوا (کبھی الوداع نہ کہنا)

کرن جوہر کی اس فلم میں شاہ رخ اور رانی ایک اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کا گانا متوا اپنے وقت کا بہترین ہٹ گانا ثابت ہوا تھا۔ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا گایا ہوا یہ گانا صرف ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔

سجدہ (مائی نیم از خان)

کرن جوہر کی فلم مائی نیم از خان کا یہ گانا آج بھی دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔ اس گانے کو نہایت ہی خوبصورت الفاظوں میں لکھا گیا تھا جس کے ساتھ ساتھ راحت فتح علی نے اس گانے کو بہترین انداز میں گایا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں