نامور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں ریلیز فلم بجرنگی بھائی جان کے مشہور ڈائیلاگ پر ڈب میش ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے.

اس ویڈیو میں شعیب ملک اداکار سلمان خان کے ڈائیلاگ بولتے دکھائی دیے جبکہ عامر خان اس ویڈیو میں رقص کرتے نظر آئے.

اس ویڈیو میں عامر خان کی بیوی فریال مخدوم بھی نظر آئیں البتہ انہوں نے کوئی ڈائیلاگ ادا نہیں کیا.

شعیب ملک نے اس سے قبل پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک ڈب میش ویڈیو بنائی تھی جس میں دونوں 'ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے' گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے تھے۔

اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کا ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑیوں نے بھی دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں