وزیرستان: ڈرون حملہ، 5 'عسکریت پسند' ہلاک

اپ ڈیٹ 07 اگست 2015
۔—فائل فوٹو اے ایف پی۔
۔—فائل فوٹو اے ایف پی۔

پشاور: شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ دتہ خیل کے الوڑہ منڈی میں ہوا جس میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

سینئر سیکیورٹی افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرون حملے میں کم از کم پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

پشاور میں ایک اور سیکیورٹی افسر نے حملے اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصدیق کردی ہے۔

قبائیلی علاقوں میں صحافیوں کی محدود رسائی کے باعث مرنے والوں کی شناخت اور تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد شمالی وزیرستان میں ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

بعدازاں دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں