کرم ایجنسی میں جھڑپ، 11 ‘دہشت گرد’ ہلاک

07 اگست 2015
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

پارا چنار: کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے ایک جھڑپ میں 11 ’عسکریت پسند‘ مارے گئے۔

کرم ایجنسی کی سیاسی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جھڑپ کرم کی وسطی تحصیل کے دور دراز علاقے سپرکٹ میں اس وقت ہوئی جب عسکریت پسند اور سیکیورٹی اہلکار اچانک آمنے سامنے آ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں 11 عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم، آزاد ذرائع سے اس دعوی کے تصدیق نہ ہو سکی۔

کرم ایجنسی کی وسطی تحصیل خیبر اور اورکزئی قبائلی علاقوں سے متصل ہے۔

سرکاری حکام نے ماضی میں کہا تھا کہ وسطی کرم کا نوے فیصد علاقہ عسکریت پسندوں سے صاف کرا لیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں