پاکستان کے تاریخی خزانے کی سیر اب گوگل پر

21 اگست 2015
گوگل اسٹریٹ ویو میں شامل ایک منظر
گوگل اسٹریٹ ویو میں شامل ایک منظر

کیا آپ پاکستان کے مشہور تاریخی مقامات دیکھنا چاہتے ہیں؟ مگر وہاں جانے کا خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہیں تو ان سب مقامات کی تفصیلی سیر اب آپ گھر بیٹھے بھی کرسکتے ہیں۔

جی ہاں انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان نے ایک غیرمعمولی پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک کے ثقافتی ورثے کو فروغ اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کے تحت گوگل نے پاکستان کے ایک درجن سے زائد تاریخی مقامات اپنے اسٹریٹ ویو میپس میں شامل کرلیے ہیں۔

گوگل کلچرل انسٹیٹوٹ پاکستان کے نام سے اس 'ونڈرز آف پاکستان' پراجیکٹ میں اس وقت ملک کے درجن بھر تاریخی مقامات کی سیر 360 ڈگری اسٹریٹ ویو امیجری کے ساتھ کی جاسکتی ہے اور جلد اس میں مزید 10 مقامات کا اضافہ کیا جائے گا۔

مگر مقامات کے ساتھ ساتھ اس میں تاریخی نوادرات، پینٹنگرز اور پرانے سکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی مجموعی تعداد 467 ہے۔

اس منصوبے کا آغاز 2012 میں گوگل نے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کے ساتھ کیا تھا اور انٹرنیٹ سرچ انجن نے پاکستان بھر سے مقامات کو منتخب کرکے انہیں اپنے اس اسٹریٹ ویو میپ کا حصہ بنایا۔

اب اس کو باقاعدہ طورپر دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس سے پاکستان کو اپنے تاریخی مقامات کو فروغ دے کر سیاحوں کو ملک میں لانے کا موقع ملے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Libra Aug 21, 2015 03:58pm
WAAAOOO DYING TO SEEE