اسلام آباد: پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 چینی شہریوں کی گرفتاری پر وفاقی پولیس نے معذرت کرلی ہے۔

پولیس، دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں گذشتہ ماہ 26 جولائی کو اسلام آباد کے علاقے ایف 8/3 اور ایف 8/4 سے ہوئی تھیں، جس پر چینی سفارت خانے نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ سے شکایت کردی۔

چینی سفارت خانے کی شکایت پر دفتر خارجہ کی جانب سے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا اور انھیں معاملے کو فوری حل کرنے کا کہا گیا۔

بعد ازاں وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو چینی شہریوں کو فوری رہا کرنے اور ان سے معذرت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

جب تک وزارت داخلہ کی ہدایات پولیس حکام تک پہنچی، پولیس چینی شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرچکی تھی اور انھیں مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں اتوار کے روز ہوئی تھی اور دوسرے ہی روز ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا،’ان کی ضمانت کروانے میں مزید دو دن گزر گئے۔‘

چینی شہریوں کی رہائی کے موقع پر ایک پولیس افسر نے ان سے معذرت کی، بعد ازاں دو خواتین پولیس افسران نے چینی شہریوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں پھول اور مٹھائیاں پیش کرتے ہوئے گرفتاری پر معذرت بھی کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Khalid M Khawar Aug 22, 2015 05:18pm
kuch bhi naheyin samajh aaiyaaa
Ikram ul Haq Aug 22, 2015 11:25pm
These honorable citizens were caught from massage centre.....so is the the writ of law prevailing in our country!? wow, means now we be ready for chinese Raymond Davis!