پاکستانی اداکار فواد خان نے ایک کے بعد ایک بہترین پرفارمنس کے ساتھ پاکستانی عوام کا تو دل جیتا ہی ہے ساتھ ساتھ ہندوستانیوں کو بھی اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

فواد خان نے گزشتہ دنوں اپنی نئی بولی وڈ فلم کپور اینڈ سنز کی شوٹنگ مکمل کی جس کے بعد وہ اپنے ملک واپس آگئے۔

فواد خان کی خاصیت ہے کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کو بھی مکمل وقت دیتے ہیں جس کی وجہ سے فلم کپور اینڈ سنز کی شوٹنگ کے دوران وہ اپنی اہلیہ صدف کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔

فواد اکثر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ اپنی تصاویر تو شئیر کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ صدف کے ساتھ وقت کو بھی کافی اہمیت دیتے ہیں۔

فواد خان کی ایسی 11 تصاویر جن سے آپ کو یقین ہوجائے کہ وہ اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت اپنی بیوی سے کرتے ہیں۔

یقیناً ان تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی فواد کے مداح ہوجائیں گے۔

فواد نے اپنی شادی کی تصویر شئیر کی جسے ان کے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایک تصویر میں فواد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ صدف کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فواد کے مطابق ان کا بیٹا ان کے لیے سب سے بڑی رحمت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنا پہلا فلم فئیر ایوارڈ جیتنے کے بعد بھی فواد نے پہلی تصویر صدف کے ساتھ شئیر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی فیملی فوٹو میں فواد کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی فواد نے صدف کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فواد نے ایک فوٹو شئیر کی جس میں ہینڈ بیگ پر ان کی فیملی فوٹو لگائی ہوئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فواد کی ایک تصویر میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو ’ہم‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فواد متعدد بار اپنی فیملی فوٹو شئیر کرتے نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فواد کے مطابق گھر جیسی کوئی اور جگہ نہیں ہوسکتی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور آخر میں اپنی خوبصورت اہلیہ صدف کی ایک تصویر بھی شئیر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فواد خان کی ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایک مکمل فیملی مین ہیں اور ان کی زندگی میں اداکاری سے پہلے ان کا خاندان آتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Aug 27, 2015 12:10pm
If you are happy with your wife you don't need to prove it to the whole world. I think this is something that he has to prove to his wife on daily basis that although he is "very good friend" of Sonam he still loves his wife. You know how a demanding wife behaves.......