'اس سال ریلیز ہونے والی ہر فلم کی آفر کی گئی'

28 اگست 2015
فوٹو بشکریہ — حمزہ علی عباسی فیس بک
فوٹو بشکریہ — حمزہ علی عباسی فیس بک

حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام فلموں میں انہیں اداکاری کی آفر کی گئی تھی۔

حمزہ نے ڈان کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیرئیر اور فلموں سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔

حمزہ علی عباسی اکثر چیزوں پر اپنی سخت رائے دیتے نظر آتے ہیں، اس حوالے سے حمزہ علی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی غلط کے خلاف آواز اٹھاتے آرہے ہیں اور آج اتنی مقبولیت حاصل کرنے کے بعد لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کوئی بیان دے رہے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ انہیں توجہ حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں وہ جو غلط سمجھتے ہیں اس کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

حمزہ کا اپنی پاکستانی فلموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس سال ریلیز ہونے والی ہر فلم میں کام کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’آئٹم سانگ خواتین کی بے عزتی ہیں‘

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے حمزہ علی عباسی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’مردوں کی میرا‘ کہا تھا جس پر حمزہ کا کہنا تھا کہ صبا قمر اور وہ اچھے دوست ہیں البتہ صبا قمر ایک آئٹم سانگ فلما رہی تھی جس کے دوران حمزہ نے آئٹم سانگ کی مخالفت کی جس پر صبا قمر نے حمزہ سے ناراض ہوکر اس قسم کا بیان دیا۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی آئٹم سانگ کی مخالفت کی ہے کیوں کہ پاکستانی فلموں کو اس کی ضرورت نہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی کسی اداکارہ کا نام لے کر تنقید نہیں کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

bilawal Aug 29, 2015 03:11am
i think hamza ali is tha good person......