شاہ رخ خان نوبل انعام جیتنے کے خواہش مند

اپ ڈیٹ 29 اگست 2015
فوٹو بشکریہ — tumblr.com
فوٹو بشکریہ — tumblr.com

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنی خواہشات کی ایک لسٹ اپنے مداحوں سے شیئر کی جس میں ایک نوبل انعام حاصل کرنا بھی ہے۔

کون نہیں چاہتا کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں ہر ایک بات جانے؟

ان کی شیئر کی گئی لسٹ میں بہت سی دلچسپ و منفرد چیزیں شامل ہیں. اس لسٹ میں موجود طرح طرح کی چیزیں اور ان کی گہرائی آپ کو بھی اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے گی.

شاہ رخ نے اپنی لسٹ کی شروعات مختصر چیزوں سے کی جس میں ان کے پسندیدہ ملبوسات وغیرہ شامل تھے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ خان ایک کتاب لکھ رہے ہیں؟ شاہ رخ نے اپنی دوسری لسٹ میں اس بات کا ذکر کیا۔

اور آخر میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ نوبل انعام جیتنے کے بھی خواہش مند ہیں۔

شاہ رخ خان اس وقت فلم ’رئیس‘، ’فین‘ اور ’دل والے‘ میں کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اداکار کے پاس یہ سب حاصل کرنے کا وقت نہیں البتہ ان کی لسٹ کے مطابق وہ ان سب کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا کرتب کر کے دکھایا جس سے ان کے فوٹو گرافر اور شوٹنگ کے وقت موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔

شاہ رخ خان اپنے دونوں ہاتھوں کے بل پر کھڑے ہوگئے۔

فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس

ان کی فلم کے فوٹو گرافر اویناش گواریکر نے اس موقع کی تصویر لی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شاہ رخ خان کی یہ تصایر آئس لینڈ کے ریگستان میں لی گئی ہے جہاں ان کی فلم دل والے کی شوٹنگ جاری ہے۔

روہت شیٹی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں