فلم منٹو کا ٹریلر شائقین کا تجسس بھڑکانے میں کامیاب

30 اگست 2015
سرمد کھوسٹ اور ثانیہ سعید فلم منٹو کے ایک سین میں — پبلسٹی فوٹو
سرمد کھوسٹ اور ثانیہ سعید فلم منٹو کے ایک سین میں — پبلسٹی فوٹو

سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم منٹو کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم گیارہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سرمد سلطان کھوسٹ نے اس فلم کی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ منٹو کا مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے جبکہ متعدد بڑے اسٹارز اس کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

فلم میں سعادت حسن منٹو کی کہانی انہی کے ناولز کی زبانی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم منٹو میں سعادت حسن منٹو کے دنیا کو دیکھنے کے نظریے اور انکی نجی زندگی کے حالات اور مشکلات کو بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے مشہور افسانوں کے کرداروں کو بھی سینما اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے یہ فلم کافی بہترین نظر آتی ہے اور توقع ہے کہ اردو کے عظیم ترین افسانہ نگاروں میں سے ایک کی زندگی کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے۔

فلم میں منٹو کی بیگم کا کردار نبھایا ہے ثانیہ سعید نے، جب کہ نمایاں اداکاروں میں ماہرہ خان ، صبا قمر ،عرفان کھوسٹ، حنا بیات، ارجمند رحیم، فیصل قریشی اور دیگر شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

amjad ali sahaab Aug 30, 2015 09:55pm
Great effort, appreciated
Imran Aug 31, 2015 04:02am
جس بات پر منٹؤ صاحب ہر بار جیل جاتے 'آج ہوتے تو خود حیران ہوتے کہ اس کو فلمایہ جارہا ہے