اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اراکین نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معاملہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں زیربحث آیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین پاکستان کی شق 209 کے تحت ایک ریفرنس الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف دائر کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ریفرنس کو دیکھتے ہوئے ای سی پی کے اراکین نے اپوزیشن کے مطالبے پر کوئی فیصلہ نہ کرنے اور مجاز اتھارٹی کے کسی فیصلے تک انتظار کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین نے استعفے نہ دیئے تو چار اکتوبر کو اسلام آباد میں ای سی پی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

لاہور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اکیس سیاسی جماعتوں کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوﺅں کے بعد ای سی پی اراکین کا اپنے عہدوں پر رہنا جواز نہیں رکھتا۔

اس سے قبل اگست میں ہی ایک پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ ای سی پی کے صوبائی حکام کے پاس کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں رہا اور انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کو چھپانے کے حوالے سے نادرا کے چیئرمین کو بھی استعفی دینا چاہئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Chaudhry Aug 31, 2015 10:52pm
Asalam O Alikum, Right decission. Otherwise this will not stop ever. If somebody have issues against them they should use legal action.
Israr Muhammad khan Yousafzai Sep 01, 2015 01:09am
درست فیصلہ ھے اگر یہ روایت چلی تو آئندہ ہر کوئی دوسرے تیسرے دن کسی نہ کسی کے استعفے کا مطالبہ کرتا نظر اتا آئینی اداروں کے عہدے داروں کو کسی کے دباؤ پر استعفے نہیں دینے چاہئے عمران نے نواز شریف سمیت تمام حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور نئے الیکشن کی بھی مانگ کی تھی اور طویل دھرنا جلسے جلوس کئے گئے تھے لیکن کچھ نہیں ھوا وزیراعظم کابینہ حکومت اسمبلی سب کچھ موجود ھے اور کام کررہی ھے جوڈیشل کمیشن نے عمران کے منظم دھاندلی کے غبارے سے ھوا نکال دیا ھے