دبئی: انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی20 درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے بعد آسٹریلیا کو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔

اس میچ میں فتح سے انگلینڈ کی آٹھویں پوزیشن پر تو کوئی خاص فرق نہیں پڑا لیکن آسٹریلین ٹیم دوسری پوزیشن سے تیسری پر آ گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپیئن سری لنکا 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور ہندوستان 118 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے، 117 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kamran Sep 01, 2015 09:25pm
Hostage in Own Home in Rawalpindi. Can There be Any Enjoyment at the Cost of Other's Freedom? What a senseless nation we have become.... Still it is 15 days drama. T20 Championship Organizers should realize that there are some residents in the area made captive by Police Force. School kids, working women are being dropped miles away forcing them to walk to their homes and still entry is not sure. Pathetic, Pathetic, Pathetic....