کراچی: سینئر وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ منگل کی رات لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

سپریم کورٹ کے وکیل 80 سالہ پیرزادہ جولائی کے وسط سے اس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیرزادہ نےآخری مرتبہ 2013 الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر بننے والے عدالتی کمیشن میں پاکستا ن تحریک انصاف کے وکلا ٹیم کی سربراہی کی تھی۔

وہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالستار پیرزادہ کے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔

انہوں نے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے 1970 اور 1977 کے انتخابات میں حصہ لیا اور ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ کے سینئر رکن رہے۔

خیال رہے کہ پیرزادہ نے 1973 کا آئین تحریر کیا تھا، جسے پارلیمنٹ سے متفقہ منظوری ملی۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسن امتیاز Sep 02, 2015 01:52pm
بے شک ہم سب نے لوٹ کر جانا ہے اپنے رب کے پاس ، لیکن جانے والوں کی کمی ہمیشہ رہتی ہے ان کی رائے اور نقطہ نظر سے اختلاف اپنی جگہ۔۔۔۔ لیکن حفیظ پیر زادہ نے بڑی بھر پور زندگی گزاری ہے ۔بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔حفیظ پیر زادہ کو پاکستان کے کامیاب ترین وکلا میں شمار کئے جاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ انکی معفرت فرماۓ