’انڈین فوج مختصر، برق رفتار جنگ کیلئے تیار‘

02 ستمبر 2015
جنرل دلبیر سنگھ .— تصویر بشکریہ پی ٹی آئی
جنرل دلبیر سنگھ .— تصویر بشکریہ پی ٹی آئی

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انڈیا اپنی سرحدوں پر جارحانہ فوجی کارروائی کیلئے تیار ہے۔

روزنامہ دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگھ کا کہنا ہے کہ مستقبل کی جنگیں مختصر اور برق رفتار ہو سکتی ہے۔

دلبیر سنگھ نے ان خیالات کا اظہار 1965 انڈو-پاک جنگ پر ٹرائی-سروس سیمینار میں خطاب کے دوران کیا۔

سنگھ نے جموں اور کشمیر میں جنگ بندی کی حالیہ مبینہ خلاف ورزیوں اور اس وجہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے‘۔

روزنامہ کے مطابق’آرمی چیف نے بتایا کہ ہمہ وقت انتہائی اعلی درجے کی آپریشنل تیاریاں انڈیا کی حکمت عملی کا حصہ بن چکی ہیں کیونکہ مستقبل کی برق رفتار اور مختصر جنگوں کی پیشگی بر وقت اطلاع ملنا آسان نہیں ہو گا‘۔

’ہمیں نظر آ رہا ہے کہ مستقبل میں لاحق خطرات اور چیلنجز مزید پیچیدہ ہو جائیں گے، جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران انڈین فوج کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے‘۔

دلبیر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ’مغربی سرحد سےجنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور در اندازیوں کی کوششیں بدستور جاری ہیں‘۔

انڈین فوجی سربراہ نے نام نہ لیتے ہوئے پاکستان پر ’جموں اور کشمیر میں بدامنی پھیلانے کیلئے نئے ہتھکنڈے استعمال‘کرنے کا الزام بھی لگایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Sep 02, 2015 10:04am
pagilon sey hoshiaar raheyN --
Ms Lashari Sep 02, 2015 12:25pm
india sy larny k liye hamry 'kabootar' hi kafi hyn hahhahaha agr kaboootar inki neendain ura skta hy to hmary bravest shaheen to inko neest o nabood hi kr dain gy.