پاک-انڈیا سیریز: شہریار خان کا بی سی سی آئی کو خط

02 ستمبر 2015
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان—اے ایف پی فائل فوٹو۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان—اے ایف پی فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کو بدھ کے روز ایک خط لکھا جس میں بی سی سی آئی سے دسمبر میں پاک-انڈیز سیریز کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال کے اختتام میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ہونی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد اس سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بی سی سی آئی پی سی بی سے معاہدے کا احترام کرتے ہوئے اپنی حکومت کو سیریز کے حوالے سے قائل کرلے گا۔

گزشتہ سال پی سی بی اور بی سی سی آئی نے ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق دونوں ممالک کو 2015 سے لیکر 2023 کے درمیان چھ سیریز کھیلنا ہے۔

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اچھے اور خراب ہوتے رہتے ہیں تاہم اس کا اثر کرکٹ پر نہیں پڑنا چاہیے۔

انوراگ ٹھاکر نے جولائی میں بیان دیا تھا کہ ایک طرف دہشت گردی ہے تو دوسری طرف پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کی امید نہیں کی جاسکتی۔

تاہم گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنا موقف کچھ نرم کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہونے کی صورت میں سیریز اب بھی ممکن ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Majid Ali Sep 03, 2015 12:35am
Why PCB chairmen dying to play with India? He even tried with Bangladesh they also refuse by saying our players are busy with league. How much humiliation these rulers will give us? He can go and do anything to play with India and Bangladesh because PM ask him to do this so he can do business with India. Shame on these rulers and PCB chairmen.