چمن: بم بنانے والی فیکٹری کیخلاف کارروائی

02 ستمبر 2015
۔—تصویر بشکریہ مصنف
۔—تصویر بشکریہ مصنف
۔—تصویر بشکریہ مصنف
۔—تصویر بشکریہ مصنف

کوئٹہ: فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اور سیکیورٹی اداروں نے بدھ کے روز پاک افغان سرحد کے قریب چمن میں ایک بم بنانے کی فیکٹری پر کارروائی کی جہاں خودکش جیکٹیں اور دیگر دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دھماکا خیزمواد اور آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنادیا۔

کارروائی کے دوران آر پی جی راکٹس، مارٹر شیل، لینڈ مائنس، آئی ای ڈیز، بال بیئرنگ اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 120 لینڈ مائنس، 21 مارٹر گولوں اور پانچ بموں کو کارروائی کے دوران ناکارہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ چمن کے رحمان کاہول علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے سے قبل عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جس کے باعث کوئی گرفتار عمل میں نہ آسکی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد چمن اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور صوبے کو دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچالیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں