کراچی: کراچی میں بدھ کے روز مسلح افراد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر کے مطابق اہلکار گلبئی چوک پر فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر دو مختلف مقامات پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹبل ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں پر یہ تیسرا حملہ تھا جسے انہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی 'نئی لہر' قرار دیا۔

اس سے قبل صدر کے علاقے میں مسلح افراد نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

پولیس افسران کا خیال ہے کہ تین مختلف عسکریت پسند گروپ شہر میں پولیس اہلکاروں کو ہدف بنارہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں