پنجاب،سندھ : بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

دوسرے مرحلے میں پولنگ 19 نومبر جبکہ پہلے مرحلےکی پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی ۔۔۔ فائل فوٹو: آئن لائن
دوسرے مرحلے میں پولنگ 19 نومبر جبکہ پہلے مرحلےکی پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی ۔۔۔ فائل فوٹو: آئن لائن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دوسرے مرحلے کے شیڈول کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول تجویز

کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 سے 17 ستمبر تک وصول کیے جائیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف 6 اکتوبر تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جو کہ 12اکتوبر تک نمٹا دی جائیں گی ۔

13اکتوبر تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جس کے بعد 14 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

انتخابات سے قبل تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔

پنجاب کے خانیوال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چینیوٹ، سرگودھا، میانوالی، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اٹک اور جہلم شامل ہیں۔

سندھ کے 15 اضلاع میں انتخابات ہوں گے، جن میں مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے کاغذات نامزدگی 7 ستمبر سے 11 ستمبر تک وصول کیے جائیں گے، 12 سے 17 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ یکم اکتوبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جس کے بعد 31 اکتوبر کو پولنگ ہو گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad aslam k Sep 03, 2015 02:24pm
Topi drama