’صارفین کو شمسی بجلی کی فروخت کی اجازت‘

03 ستمبر 2015
نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت  دی ہے — فائل فوٹو
نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی ہے — فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ستائے ہوئے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد یورپئین طرز پر گھریلو صارفین شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرنے کے مجاز ہوگئے ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ سسٹم نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرسکیں گے۔

جبکہ رات کے اوقات میں گھریلو صارفین واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی بجلی استعمال کرسکیں گے۔

نیپرا کے نوٹس کے مطابق ایک ماہ میں اگر صارف نے زیادہ بجلی فروخت کی تو تقسیم کار کمپنی اسے ادائیگی کرے گی اور اگر صارف نے واپڈا کی بجلی زیادہ استعمال کی تو اس کے بل میں فروخت کردہ بجلی کا ریلیف شامل کردیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنی ایسے صارفین کو ایک ماہ کے اندر نیا جدید میٹر لگا کردینے کی بھی پابند ہوگی۔

اس اقدام سے صارفین کی اوور بلنگ کی شکایت ختم ہونے اور ملک میں لوڈشیڈنگ کا مسئلے کے حل کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے (5) بند ہیں

Murad Quasim Sep 03, 2015 03:00pm
Good news for general public, bad news for IPPs that are using oil fired GTs (Hubco, KAPCo and others). However, the demand far surpasses the supply, so no problems for generators, as such. It'd be nice if the Dawn News desk could do a bit of research and add consumer's sale tariff which has been proposed.
حسن امتیاز Sep 03, 2015 06:30pm
یہ تو بہت اچھی پیش رفت ہے ۔ شمسی بجلی کو سٹور کرنے کے لئے بیٹری اب سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ بیٹریوں کی قمیت اور کم عمر کی وجہ سے لوگ ابھی شمسی بجلی پر منتقل نہیں ہورہے
Aziz Hazara Sep 03, 2015 11:27pm
I think a great step as many companies are using over rated DGs and they are investing huge amount to overcome the Commercial Power shortages. Keeping this idea in mind they can use solar energy and even reduce their opex in this way. I think it is a decision taken late but at least they have come out of their traditional thinking.
احمد Sep 03, 2015 11:48pm
What is the ROI?, Dawn should give me details. The best solution is community based investments using coop model. Instead on individual homes, while community should be involved in generating solar power and then selling the surplus.
عائشہ بخش Sep 04, 2015 12:05pm
@حسن امتیاز صاحب خبر کو غور سے پڑھے ۔ خبر کے مطابق دن کو سولر سے بجلی واپڈ کو فروخت کرنی ہے ۔ اور رات کو واپڈ سے بجلی لینی ہے ۔ اس میں بیٹری کی ضرورت کہاں ہے ۔؟ آج کل پانچ مرلہ کے گھر کی تعمیر پر (ڈبل سٹوری ) 35 سے 40 لاکھ آتی ہے ۔ اگر تین چار لاکھ کا سولر سٹم بھی لگایا جائے تو ساری عمر کے لئے بجلی فری میں( اس پالیسی کے وجہ سے )