ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد

03 ستمبر 2015
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ڈی جے بٹ کو ملزم قرار دے دیا۔— فائل فوٹو/شکیل قرار
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ڈی جے بٹ کو ملزم قرار دے دیا۔— فائل فوٹو/شکیل قرار

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 126 دنوں پر مشتمل دھرنے کے دوران ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے آصف بٹ عرف ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی بٹ کوجمعرات کو اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے بعد عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی، تاہم ڈی جے بٹ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 10 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گذشتہ ماہ 21 اگست کو ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ 24 اگست کو پیشی کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت 3 ستمبر تک کے لیے منظور کرلی تھی.

ڈی جے بٹ کے خلاف گزشتہ سال 12 اگست کو تھانہ سیکٹریٹ میں ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مذکورہ کیس میں ڈی جے بٹ کو پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ستمبر 2014ء میں گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور

یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ سال دھرنے کے دوران ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی میوزک سروس کی مکمل رقم ادا نہیں کی گئی۔

بعد ازاں ڈی جے بٹ اور پی ٹی آئی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 25 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nasreen Sep 03, 2015 06:22pm
Please leave him alone year!