رینجرز کو کے پی میں کرپشن کیخلاف کارروائی کی دعوت

03 ستمبر 2015
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رینجرز کو صوبہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی دعوت دے دی۔

شکارپور میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جسے ہم کرپشن پر نہیں پکڑ سکے، رینجرز آکر پکڑ لے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، یہاں کی عوام بھی خیبرپختونخوا جیسی تبدیلی چاہتے ہیں۔

عمران خان کے مطابق کرپشن معاشرے کو تباہ کردیتی ہے، سندھ کے عوام کے حقوق کے لئے لڑوں گا جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ لوٹ مار ہورہی ہے۔

پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے لیے تحریک کو مضبوط کرنا ہے، انتخاب تک سندھ کا بار بار دورہ کروں گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا پیسہ ملک سے باہر جارہا ہے، عوام کاپیسہ طاقتور لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں چار اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹکٹ دینے میں جو غلطیاں کیں وہ دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں