پنجاب :4000 کلو مضر صحت گوشت ضبط

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جمعرات کو لاہور، شیخوپورہ اور سرگودھا میں بڑی تعداد میں مضر صحت اور غیر قانونی گوشت قبضے میں لے لیا۔

صوبائی حکام نے لاہور میں 550 کلو جبکہ شیخو پورہ اور سرگودھا میں بالترتیب 1938 کلو اور 1600 کلو گوشت قبضے میں لیا۔

محکمہ لائیو سٹاک کی ایک ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ اور کرول گھاٹی میں غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپے مارتے ہوئے ہوئے گوشت اور سات قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔

شیخوپورہ میں حکام نے مختلف دکانوں اور مذبحہ خانوں سے 1938 کلو’مضر صحت‘ گوشت قبضہ میں لے لیا۔ اس گوشت میں 588 کلو مٹن، 1277 کلو بیف اور 83 کلو چکن شامل ہے۔

لاہور کمشنر عبداللہ سنبل کے مطابق، اس میں مردہ جانوروں کاگوشت بھی شامل ہے۔

گرفتار ہونے والے 12 قصائیوں اور سپلائرز سے ہونے والی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ گوشت لاہور بھیجا جانا تھا۔

سرگودھا میں لائیو سٹاک حکام نے جھال چھکیاں علاقے میں چھ قصائیوں کو گرفتار کرتے ہوئے 1600 کلو گوشت قبضےمیں لیا۔

عبداللہ سنبل نے بتایا کہ گھمبیر صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کمشنروں اور ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن افسروں سے کہا ہے کہ وہ ایک خصوصی مہم چلاتے ہوئے مضر صحت گوشت اور دوسری کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل اور فروخت روکتے ہوئے ذمہ داروں کو گرفتار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر ، شیخوپورہ اور قصور کے اضلاع میں دیہی علاقوں سے گوشت کی ترسیل روکنے کیلئے داخلی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Sep 04, 2015 11:28am
will check posts have food inspectors or police inspectors?