میں ایک لالچی اداکار ہوں، ودیا بالن

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2015
ودیا بالن—۔فوٹو/ بشکریہ دی  نیو انڈین ایکسپریس
ودیا بالن—۔فوٹو/ بشکریہ دی نیو انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ ایک 'لالچی' اداکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے فلم 'ڈرٹی پکچر' اور 'کہانی' میں کردار ادا کرنے کی فوری حامی بھرلی تھی.

ہندوستانی نیوز ویب سائٹ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ودیا کا کہنا تھا،" ہاں میں ایک لالچی اداکارہ ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے 'ڈرٹی پکچر' اور 'کہانی' جیسے عظیم مواقعوں کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور انھوں نے مجھے کامیابی کی راہ پر گامزن کرنےمیں اہم کردار ادا کیا"۔

بولی وڈ فلم انڈسٹری میں خواتین پر بننے والی فلموں کو بہت کم پذیرائی ملتی تھی، لیکن اب صورتحال تبدیل ہورہی ہے، اس حوالے سے ودیا بالن کا کہنا تھا،"مجھے اس کا کریڈٹ لینا پسند ہے اور جب کوئی یہ کہتا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہمارا سینما حقیقت کا عکاس ہوتا ہے اور ہمارے معاشرے کی حقیقت یہ ہے کہ بہت سی خواتین اب اپنی شرائط کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار رہی ہیں اور بہت کامیاب ہیں"۔

ودیا کا ماننا ہے کہ لوگ اس طرح کی فلمیں دیکھتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں