نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

واٹس ایپ کے بانی جان کوم نے اعلان کیا ہے کہ اس اپلیکشن کے ماہانہ سرگرم صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جان کوم نے یہ اعلان فیس بک کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کیا۔

ماہانہ 90 کروڑ صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا سب سے مقبول میسنجر بن گیا ہے جس کی تصدیق مختلف کمپنیوں کے جاری کردہ اعدادوشمار سے بھی ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کے صرافین تحریری، ویڈیو اور آڈیو پیغامات دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی مدد سے بھیجنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واٹس ایپ کو گزشتہ سال فیس بک نے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا دوسرا مقبول ترین میسنجر بھی فیس بک میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔

وی چیٹ تیسرے، وائب چوتھے، لائن میسنجر 5 ویں جبکہ اسکائپ، ٹینگو اور کک اس کے بعد ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

muhammad javed Sep 05, 2015 11:56pm
Asalam ualikum k bahd wahkhi wahtsup or Facebook pehtren or zabardast masengar hen thanks