ایک وقت تھا جب لوگ اپنی داڑھی مونچھیں صاف کروا کر کلین شیو رہنا پسند کرتے تھے۔

لیکن آج کل دیکھا جارہا ہے کہ مرد خود کو داڑھی میں زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں جس کے باعث ہماری انڈسڑی کے مرد بھی کلین شیو سے داڑھی رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ان اداکاروں اور ماڈلز کو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کو کلین شیو رہنا چاہیے یا پھر داڑھی کا انتخاب بہتر رہے گا۔

فواد خان

فواد خان کو کون نہیں جانتا؟ گلوکاری سے اداکاری تک کا سفر فواد خان نے جس کامیابی سے طے کیا ہے وہ کسی سے چھپا نہیں۔

اپنے کامیاب ڈرامے ہمسفر میں فواد کے مداحوں نے انہیں کلین شیو میں دیکھا اور پسند کیا تھا لیکن اداکار نے اس وقت اپنے لیے داڑھی کا انتخاب کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی

فیس بک پر جاری اپنے مختلف بیانات کے باعث تو حمزہ خبروں میں رہتے ہی ہیں لیکن ان کی دلکش شخصیت ان کی فلموں اور ڈراموں میں نظر آجاتی ہے۔

حمزہ علی عباسی پر یقیناً کلین شیو سے زیادہ داڑھی ہی اچھی لگتی ہے۔

فیصل قریشی

ہر طرح کا کردار ادا کرنے والے فیصل قریشی نے اپنے مقبول ڈرامے بشر مومن میں داڑھی کے ساتھ یہ روپ اپنایا تھا جو ان پر کافی اچھا بھی لگا۔

شہریار منور صدیقی

ڈراموں سے فلموں میں آنے والے شہریار داڑھی کے ساتھ ساتھ کلین شیو بھی کافی دلکش نظر آتے ہیں۔

علی ذیشان

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے بڑے ڈیزائنرز میں سے ایک علی ذیشان ہیں جو کہ اپنے بنائے گئے خوبصورت ملبوسات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، یقیناً اس تصویر میں وہ داڑھی کے ساتھ کسی جادوگر سے کم نہیں لگ رہے۔

عباس جعفری اور حسنین لہری

پاکستانی فیشن انڈسڑی کے یہ دونوں کامیاب ماڈلز اپنی شخصیت کی وجہ سے ہی ریمپ پر سب سے نمایاں نظر آتے ہیں۔

عاطف اسلم

کامیاب گلوکار عاطف اسلم بھی داڑھی میں کافی دلکش نظر آتے ہیں، گزرتے سالوں کے ساتھ عاطف نے خود کو کافی تبدیل بھی کیا ہے۔

دانش تیمور

دانش تیمور اس وقت پاکستانی اداکاروں میں سب سے آگےہیں ان کے بدلتے ہوئے انداز نے ان کی شخصیت کو مزید بہتر بنادیا ہے۔

حسن شہریار یاسین

ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار ہمیشہ سے ہی ایک منفرد اسٹائل میں نظر آئے ہیں جو کہ دوسروں کے لیے ایک مثال بن جاتی ہے۔ اگر سر پر بال نہیں ہیں تو کیا ہوا؟ حسن شہریار اس کمی کو اپنی داڑھی سے پورا کر لیتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں