اداکار سلمان خان ویسے تو بولی وڈ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں میں سر فہرست ہوں گے البتہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

سلمان خان اس وقت بگ باس سیزن 9 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اس مرتبہ ڈبل ٹربل کی تھیم کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

تو کیا سلمان خان کی تنخواہ بھی ڈبل ہوئی؟

انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لوگ اکثر ان سے آمدنی کے متعلق سوالات کرتے ہیں البتہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، نہ وہ کسی کی آمدنی جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ دوسروں کو ہونی چاہیے۔

سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آمدنی جتنی بھی ہو وہ زیادہ تر فلاحی کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے 2007 میں 'بینگ ہیومن' کے نام سے ایک فلاحی تنظیم بنائی تھی جس میں ضرورت مندوں کے تعلیمی اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔

اس وقت سلمان اپنی فلم 'پریم رتن دھان پایو' اور 'سلطان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں