فاٹا: بم دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک

04 اکتوبر 2015
مہمند ایجنسی میں بم دھماکے میں دو سیکیورٹی اہکار ہلاک ہوئے — فائل فوٹو
مہمند ایجنسی میں بم دھماکے میں دو سیکیورٹی اہکار ہلاک ہوئے — فائل فوٹو

غلانائی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل بازائی میں سوران دارا کے علاقے میں ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک بم کے دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام نے ڈان کو بتایا ہے کہ واقعہ دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی شناخت فروخ نواز اور عقیل اکرام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اسے طبی امداد کے لئے پشاور کے کمبائن ملڑی ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں