قومی وطن پارٹی سے اتحاد: عمران پر تنقید

04 اکتوبر 2015
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی — فائل فوٹو/ آن لائن
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی — فائل فوٹو/ آن لائن

مردان: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے بلدیاتی انتخابات میں قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) سے اتحاد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٗئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی دونوں جماعتوں نے کیو ڈبلیو پی پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات پر اتحاد ختم کیا تھا۔

مانگا کے علاقے میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وہ عمران خان کی یوٹرن سیاست اور غیر دانشمندانہ سیاسی فیصلوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ’وہ جو عمران خان کی حمایت کرتے ہیں وہ ان کی نظر میں اچھے لوگ ہیں اور جو ان کی مخالفت کرتے ہیں وہ عمران خان کی نظر میں کرپٹ اور چور ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ شہری عمران خان سے سوال کرتے ہیں کہ ایک ایسی جماعت، جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سے بلدیاتی انتخابات کے لئے دوبارہ اتحاد قائم کیوں کیا جارہا ہے۔

امیر حیدر خان ہوتی نے پاکستان اور افغانستان کے سربراہان سے کہا ہے کہ پہلے اعتماد سازی پیدا کی جائے اس کے بعد خطے میں امن کے مخالفین کے خلاف مشترکہ جنگ کا آغاز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہم ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوگے۔‘

انھوں نے کہا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا دفاع کرے گئے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر خطے میں امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

انھوں نے ہندوستان کو اپنی جارحانہ پالیسی کو ختم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda Oct 04, 2015 03:20pm
Pehlay apnay gariban main jhaank lain.
IKram Oct 04, 2015 07:11pm
They are the most corrupt and anti-Pakistan people