اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانی حاجیوں کے جاں بحق جبکہ 49 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت نے اتوار کو بتایا کہ سعودی حکام نے منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے 60 پاکستانیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جبکہ 49 زخمی زیر علاج ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پچھلے 25 سالوں میں سالانہ حج کے دوران یہ سب سے بڑا سانحہ تھا۔

وزارت مذہبی امور نے اپنی ویب سائٹ پر جاری فہرست میں جاں بحق حاجیوں کی مکمل تفصیلات جاری کی ہیں۔

فہرست میں موجود 26 حاجیوں کے ناموں کی توثیق سعودی حکام نے کی جبکہ باقی 34 اموات عینی شاہدین یا جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ نے رپورٹ کیں۔

سانحہ میں اب تک تقریباً 90پاکستانی لاپتہ ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں