نواز شریف کی تقریر پر توہین عدالت کی درخواست

05 اکتوبر 2015
وزیراعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
وزیراعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انگریزی میں خطاب کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے.

محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام عالمی رہنماؤں نے اپنی قومی زبان میں خطاب کیا، لیکن وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کرتے ہوئے انگریزی میں خطاب کیا.

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

مزید پڑھیں:اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ 8 ستمبر کو اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کا حکم دیا تھا.

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئین کا آرٹیکل 251 فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کا اطلاق ہم سب پر فرض ہے.

یہ بھی پڑھیں:سرکاری خط و کتابت اردو میں شروع

رواں برس جولائی میں جاری کیے گئے حکم نامے میں تمام محکموں اور افسر شاہی کو کہا گیا کہ وہ سرکاری احکامات و مراسلے اردو میں جاری کریں اور پہلے سے موجود دستاویزات کو بھی اردو میں ترجمہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ اس اقدام کے ذریعے صدر، وزیراعظم اور وزراء کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اندرون ملک و بیرون اپنے خطابات اردو میں ہی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:'صدر اور وزیراعظم بیرون ملک بھی اردو میں تقریر کریں گے'

سرکاری حکام کے مطابق یہ 1973 ء کے آئین کی شق نمبر 251 پر مکمل عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ سالوں میں انگریزی زبان کی سرکاری حیثیت کو اردو میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اردو کو مکمل طور پر پاکستان کی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہو۔

دوسری جانب، محکمے حکومتی آرڈر پر عمل درآمد کے حوالےسے شش وپنج میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں اردو کو سرکاری زبان بنانے میں مسائل دیکھ رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

shaheen Oct 05, 2015 11:17pm
urdu ka nifaz yaqini bana nay k liay bohat omeed hay k mohtaram adlia zaroor koe na koi lazawal iqdam karay gi,insha Allah!
یمین الاسلام زبیری Oct 06, 2015 12:06am
محمود اختر نقوی صاحب نے دراصل آزادی کا پرچم لہرا دیا ہے، کہ وزیر اعظم بھی اگر عدالتی احکام کو نظرانداز کرے تو اس کے خلاف بھی بولنے میں ہر شخص آزاد ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم کو اردو میں تقریر کرنے میں کیا قباحتیں تھیں، اس کا تو انہیں کو علم ہوگا، البتہ وہ وزیر اعظم ہیں اور اس ملک میں ابھی اردو لکھنے پڑھنے والوں کی کمی نہیں ہے، وہ کسی اچھے لکھاڑ کا بندوبست کرسکتے تھے۔ یقنا ہم سب مودی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب وہ اپنی زبان میں تقریر کرتے ہیں۔ ویسے بھی اکثر موقعوں پر دیکھا گیا ہے کہ نواز شریف انگریزی میں فی البدیہہ تقریر کرنے سے کتراتے ہیں۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ ان کی اردو میں تقریر ان کے حق میں بھی چاتی ہے۔
Muhammad Ayub Khan Oct 06, 2015 06:55am
they will present same old logic and the supreme court will do nothing- do not insist.