شعیب ملک ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2015
شعیب ملک رواں سال 11 ایک روزہ میچوں کی اننگ میں 500 رنز بنا چکے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی
شعیب ملک رواں سال 11 ایک روزہ میچوں کی اننگ میں 500 رنز بنا چکے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی

آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا ہے اور انہیں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے منگل کو شعیب کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

33 سالہ شعیب ملک نے آخری مرتبہ 2010 میں انگلینڈ ہی کے خلاف آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

شعیب ملک ان دنوں انتہائی شاندار فارم میں ہیں اور 2015 میں ہونے والے 11 ایک روزہ میچوں کی اننگ کے دوران ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 500 رنز بنا چکے ہیں۔

اس دوران وہ باؤلنگ میں بھی پاکستان کیلئے ایک اہم ہتھیار ثابت ہوئے اور 47 اوورز میں چھ وکٹیں اپنے نام کر کے حفیظ پر پابندی کے باعث پیدا ہونے والے خلا کو کافی حد تک پر کر چکے ہیں۔

ان کی اسی خوبی اور سعید اجمل اور محمد حفیظ کی باؤلنگ کے لیے عدم دستیابی کے سبب ہی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد منیجر انتخاب عالم نے کوچ وقار یونس سے مشورے کے بعد شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب عالم کی درخواست کے بعد میں نے ساتھی سلیکٹرز سے بات کی اور شعیب ملک کی حالیہ بیٹنگ فارم اور اسپن باؤلنگ آپشن کو دیکھتے ہوئے تمام سلیکٹرز انہیں اسکواڈ میں برقرار رکھنے پر متفق تھے کیونکہ وہ بحیثیت آل راؤنڈر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہت کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا اور ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مدمقابل ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Majid Ali Oct 06, 2015 10:38pm
He made few runs against Zimbabwe and he is on top .. we will see how he will perform against better team I have no hope from this guy he is one of the overrate player with BIG parchi...