دنیا کے خاموش ترین کمرے کی سیر

دنیا کے خاموش ترین کمرے کی سیر


معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا کا سب سے خاموش کمرہ تیار کیا ہے۔

جی ہاں واقعی اس امریکی کمپنی نے دنیا کے خاموش ترین کمرے کو تیار کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی جیت لیا ہے۔

تو آخر انتہائی خاموش کمرہ تیار کیسے ہوتا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟

اس کو جاننے کے لیے کمرے کے اندر چلیں۔

مائیکروسافٹ نے اپنا ' این ایکواک چیمبر' واشنگٹن میں اپنے کیمپس میں تعمیر کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

اینا ایکواک کا مطلب ' گونج سے محفوظ یا بے گونج' ہوتا ہے، کمپنی نے ایسے تین چیمبرز تیار کیے ہیں جو آواز کو مکمل طور پر اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کی آدیو لیب ٹیم ان چیمبرز کو اپنے سرفیس ٹیبلیٹس اور ڈیجیٹل پرسنل اسسٹنٹ کورٹانا کو ٹیسٹ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

' بے گونج ماحول' کو تشکیل دینے کے لیے مائیکروسافٹ نے دیواروں، چھتوں اور فرش کو خاص ڈیزائن سے تیار کیا تاکہ آواز کو ان کے اندر جذب کیا جاسکے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

یہاں کے سب سے بڑے چیمبرز کے لیے باقی عمارت سے ہٹ کر الگ بنیاد رکھی گئی۔

اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا خاموش ترین مقام ہے جہاں اب تک 45 منٹ سے زیادہ گزارنے کی ہمت نہیں کرسکا ہے اور اس کی لاگت 15 لاکھ ڈالرز ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

آوازوں کو باہر رکھنے کے لیے یہاں ایک ' ائیر گیپ' چیمبر اور باقی عمارت کے درمیان پیدا کیا گیا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ محققین کو چیمبر میں داخل ہونے کے لیے ایک پل کو عبور کرنا پڑتا ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

کمرے کا طرز تعمیر انتہائی منفرد ہے جس کی مثال یہ تصویر ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

ایک رپورٹر کو ایک چیبر میں جانے کا موقع ملا اور اس کے بقول میری اپنی آواز ایسی لگ رہی تھی جیسے اسے دماغ سے نکلنے میں مشکل کا سامنا ہو، ایک لمحے کے لیے تو مجھ پر حقیقی معنوں میں وقت اور مقام کا احساس کھودینے کی کیفیت طاری ہوگئی اور سر اس طرح چکرانے لگا جیسے بلڈ شوگر کم ہوگئی ہو۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کے ان چیمبرز میں اتنی خاموشی ہوتی ہے جتنی ہوائی ذرات کی حرکت کی آوازوں کی ہوسکتی ہے اور مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ہم فزکس کی حدود کی سرحد پر موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مثال کے طور پر عام بات چیت کے دوران آواز کی طاقت 60 ڈیسی بل ہوتی ہے جبکہ اینا ایکواک چیمبر میں یہ منفی ڈیسی بل ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

'خاموشی کی آواز' کی تحقیق کے ساتھ مائیکروسافٹ یہاں آواز کے ساتھ دیگر تجربات جیسے سرفیس ٹیبلیٹ پر کام کرنے سے پیدا والی آوازوں پر کام کرے گی۔

مائیکروسافٹ کی ٹیم یہاں سرفیس اسپیکرز اور سرفیس مائیکروسافٹ کو بھی ٹیسٹ کرتی ہے، یہاں ایک پتلا ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا سے لگاتار سوال پوچھ رہا ہے جبکہ انجنیئرز مختلف آوازیں پیدا کررہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

ٹیم کو معلوم ہوا کہ ان کے چیمبرز کسی عجوبے سے کم نہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ثابت کیا جائے کہ یہ کس حد تک خاموش ہیں۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

جب مائیکروسافٹ کو احساس ہوا کہ انہوں نے دنیا کے خاموش ترین کمرے کا سابقہ ورلڈ ریکارڈ (منفی 13 ڈیسی بل) کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ