ممبئی: ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے ممبئی میں پاکستان کے نامور غزل گائک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ غلام علی نے جمعہ کو ممبئی میں کنسرٹ کرنا ہے تاہم، شیو سینا نے کہا ہے کہ ’ایسے میں جب ہمارے فوجی مر رہے ہوں، ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے‘۔

خیال رہے کہ اپریل میں لیجنڈری غلام علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے واراناسی کے مشہور سنکت موچن مندر میں موسیقی کی محفل منعقد کی تھی۔

اس محفل کیلئے مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے مصروفیت کی وجہ سے اس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

تاہم، اُسی مہینے پاکستان کے پاپ گلوکار عاطف اسلم کو شیو سینا کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پونے میں اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا تھا۔

اس کنسرٹ کی ہزاروں ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے لیکن منتظمین کو پیسے ری فنڈ کرنا پڑے۔ یاد رہے کہ شیو سینا ماضی میں پاکستان کھلاڑیوں کو انڈیا میں کھیلنے پر دھمکیاں دیتی آئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Imran Oct 08, 2015 05:36am
یہ ان فنکاروں کے لیے باعث عبرت ہے جو انڈیا جانے کے لیے مرے جارہے ہیں
ارم صدیقی Oct 08, 2015 01:59pm
کاش ہمارے اربا ب اختیار بھی جا گیں اور پا کستا نی چینلو ں پہ ہندوستان دکھا نا بند کریں۔
راشد Oct 08, 2015 07:04pm
یہ ان سب لوگوں کی آنکھيں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے جو بھارتی مواد کی نشر و اشاعت میں پیش پیش ہیں۔