نئی دہلی: انڈین ایئر فورس کے قومی دن کے موقع پر سابق اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ ماسٹر بلاسٹر پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں انڈین ایئر فورس میں اعزازی کیپٹن بنایا گیا ہے۔

اے پی تصویر
اے پی تصویر

اس موقع پر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے جبکہ اس موقع پر لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے انتہا پذیرائی ملی۔

سچن نے 2012 میں ایک روزہ کرکٹ جبکہ 2013 میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

اے پی تصویر
اے پی تصویر

وہ بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جبکہ سنچریوں کی سنچری بنانے والے وہ واحد کرکٹر ہیں۔

ٹنڈولکر کے علاوہ ہندوستان ٹی ٹوئنٹی کپتان اور جارحانہ بلے باز مہندر سنگھ دھونی ہندوستانی آرمی میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل ہیں۔

ہندوستان کی فوج نے ان کو نومبر 2011 میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا عہدہ دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں