دھونی کو قیادت سے ہٹانے کی تجویز

09 اکتوبر 2015
اجیت اگرکر نے مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ایک ورزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز پیش کی۔ فوٹو اے ایف پی
اجیت اگرکر نے مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ایک ورزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز پیش کی۔ فوٹو اے ایف پی

سابق ہندوستانی فاسٹ باؤلر اجیت اگرکر نے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی کی بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے سلیکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ٹیم میں کردار کا از سرنو جائزہ لیں۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو دھونی کے ٹیم میں بحیثیت کپتان نہیں بلکہ بحیثیت کھلاڑی کردارپر غور کرنا ہو گا کہ وہ کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ دھونی کو قیادت سے ہٹانے کی بات کی گئی ہو بلکہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2015 میں کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد دھونی کا قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا.

اگرکر نے کہا کہ دھونی ہندوستان کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں لیکن ہم انہیں پر بوجھ بنتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، ہم چاہتے وہ زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں۔ انہیں بار بار ناکامیوں کے باوجود صرف اس بنیاد پر ٹیم میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا کہ ماضی میں وہ ٹیم کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیتے رہے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اس موقع پر سلیکٹرز کو جنوبی افریقہ سے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو کپتان مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو غور کرنا ہو گا ہندوستانی ٹیم کس سمت میں گامزن ہے، ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں تو شاید اب سلیکٹرز کو سیریز کے بعد اہم فیصلہ ک لینا چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 09, 2015 11:47pm
یہ ھندوستان کرکٹ کا اپنا مسئلہ ھے لیکن یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ دھونی نے بحیثیت کپتان اور کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائی ھے یہ الگ بات ھے کہ ھندوستان کی ٹیم بہت کم جیت پاتی ھے ھندوستانی اپنی ٹیم کو بہت مظبوط ٹیم تصور کرتی ھے لیکن تصور اور حقیقت میں بہت فرق ھوتا ھے ھندوستانی ٹیم کا مظبوط شعبہ بلے بازی ھے لیکن بیٹنگ سے جیت ممکن نہیں ھندوستانی ٹیم کا بڑا مسئلہ انکی کمزور باؤلنگ ھے یہ مسئلہ ھندوستان کی کرکٹ کا پرانا مسئلہ ھے دھونی کے ھٹانے یا نہ ھٹانے سے کوئی فائدہ نہیں