گاجریں نظر کے تحفظ کے لیے بہترین

09 اکتوبر 2015
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

کہا جاتا ہے کہ گاجریں آنکھوں کی بنیائی کو درست رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور اب طبی سائنس نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مختلف سبزیوں کو رنگ دینے والا جز جیسے گاجریں، مرچوں اور پالک وغیرہ میں پائے جانے والا جز کیروٹینز عمر بڑھنے سے پٹھوں میں آنے والی تنزلی کی رفتار کو سست کردیتا ہے۔

پٹھوں میں تنزلی کے نتیجے میں عمر بڑھنے سے نظر کمزور ہوتی ہے اور دنیا بھر میں اس کی تعداد 2020 تک 196 ملین تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

اس تحقیق کے دوران 50 سال سے زائد عمر کے افراد کا 25 سال تک جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ جن افراد نے کیروٹین اور زیاکسنتین سے بھرپور سبزیوں کا استعمال کیا ان میں نظر کی کمزوری کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوگیا۔

یہ دونوں اجزاءنظر کی کمزوری دور رکھنے کے حوالے سے بہترین مانے جاتے ہیں بنیاءی کو خلیات کو ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں۔

اسی طرح گاجر میں پائے جانے والے الفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین سے بھی بنیائی کمزور ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ گاجر کے استعمال سے اگر نظر کمزور ہوجائے تو اس کے بڑھنے کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جاما اوپتھلمولوجی میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں