سینٹ پیٹرز برگ: پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ عبدالرحیم انڈر ایٹین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

روس کےشہر سینٹ پیٹرز برگ میں جاری چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عبدالرحیم اور ویلز کے کھلاڑی ٹائلر رِیس کےدرمیان سخت مقابلہ ہوا۔

عبدالرحیم نے میچ کا آغاز انتہائی شاندار کیا اور مسلسل تین فریمز جیت لئے تاہم اسکے بعد ویلز کے کیوئسٹ نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں فریمز جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

ساتویں اور فیصلہ کن فریم میں عبدالرحیم نے کامیابی حاصل کرکے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے میچ اپنے نام کیا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے منگ تنگ چن سے ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں