شیوسینا کی دھمکی: غلام علی سے ہندوستانی وزیر کی ملاقات

10 اکتوبر 2015
پاکستانی گلوکار غلام علی — فائل فوٹو
پاکستانی گلوکار غلام علی — فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان کی عام آدمی پارٹی نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو رواں سال دسمبر میں نئی دہلی میں گلوکاری کی دعوت دے دی ہے۔

نیا پروگرام ہندوستان کی مودی سرکار کی اجازت پر منحصر کرتا ہے جو کہ ویزا جاری کرنے کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

ہندوستانی اخبار دی ہندو کے مطابق دہلی کے سیاحت کے وزیر کپل مشرا نے جمعہ کے روز غلام علی سے ملاقات کی اور انھیں رواں سال دسمبر میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں گلوکاری کی دعوت دی جسے پاکستانی گلوکار نے قبول کرلیا ہے۔

سیاحت کے وزیر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’غلام علی کو ممبئی میں گلوکاری کی اجازت نہ دینے پر دکھ ہوا ہے، میں نے انھیں دہلی میں آکر کانسٹ کرنے کی دعوت دی ہے، موسیقی کی سرحدیں نہیں ہوتی۔‘

یاد رہے کہ کپل مشرا اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اویتر سنگھ نے 75 سالہ پاکستانی گلوکار سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ ہندوستانی گلوکار اجیت سنگھ کے برسی کے موقع پر ہندوستان میں مقبول پاکستانی گلوکار غلام علی کے کنسرٹ ممبئی اور پونے میں رواں ہفتے میں طے تھے تاہم شیو سینا کی دھمکیوں اور کانسٹ میں بدنظمی کے خدشے کے پیش نظر ممبئی میں ہونے والا پروگرام معطل کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں