'بلوچستان میں دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے'

10 اکتوبر 2015
صوبے کے ہر حصے کی حفاظت کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔۔ فائل فوٹو
صوبے کے ہر حصے کی حفاظت کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔۔ فائل فوٹو

کوئٹہ : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے ہر حصے کی حفاظت کریں گےاور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

لورالائی میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل ایک ہے،پاکستان کی سلامتی اور امن بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو امن کو گہوارہ بنایا جائے گا۔

بلوچستان کے حوالےانہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خطہ قدرتی معدنیات سے مالامال ہے، اس لیے دنیا کے بہت سے ممالک کی نظریں اس خطے پرہیں، مگر یہ خطہ بلوچ عوام، پاکستان اور مسلمانوں کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فساد برپا کرنے والے لوگوں کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کی نہیں اسلام کی جنگ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں