پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ 5 رنز سے فتح یاب

11 اکتوبر 2015
ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 30 گیندوں پر 31 رنز بھی انڈیا کو شکست سے نہ بچا سکے—اے پی تصویر۔
ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 30 گیندوں پر 31 رنز بھی انڈیا کو شکست سے نہ بچا سکے—اے پی تصویر۔

کانپور: جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔

اتوار کے روز کانپور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 303 رنز بنا ڈالے۔

افریقی ٹیم کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز نے شاندار 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈیوپلیسی نے 62 رنز بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے امت مشرا نے اپنے مقررہ دس اووروں 47 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ہندوستانی ٹیم ایک موقع پر میچ وننگ پوزیشن پر تھی جب 191 رنز پر اس کا صرف ایک بلے باز آؤٹ ہوا تھا جبکہ مطلوبہ رن ریٹ بھی مناسب تھا۔

اجنکے رہانے اور روہت شرما کے درمیان 149 رنز کی شراکت کے موقع پر ہندوستان کی فتح تقریبآ یقینی نظر آرہی تھی.

تاہم اس موقع پر جنوبی افریقہ کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک کے بعد ایک جنوبی افریقی بلے باز پویلین لوٹتا گیا۔

کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جی توڑ کوششوں کے باوجود آخری اوور میں کگیسو رباڈا کی شاندار باؤلنگ کے آگے ہندوستانی ٹیم گیارہ رنز نہ بناسکی اور یوں جنوبی افریقی ٹیم پانچ رنز سے فتح یاب ہوئی۔

انڈیا کی جانب سے روہت شرما نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اجنکے رہانے 60 رنز بناسکے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے عمران طاہر اور رباڈا دو، دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر ڈی ویلیئز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے 14 اکتوبر کو اندور میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں