پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کا نیا لباس

پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کی خوشی بڑے اسٹائل سے منائی۔

الکرم اسٹوڈیو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے خوبصورت لباس تیار کیا جس میں تمام پلیئرز منفرد نظر آئیں۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

الکرم اسٹوڈیو کی ڈیزائنر پوجا اچاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کے لیے سفید کرتے ڈیزائن کرتے ہوئے خیال رکھا گیا کہ یہ پلیئرز آج کی خواتین کی رول ماڈل ہیں۔

پوجا اچاریا کے مطابق یہ بات واضح تھی کہ سبز رنگ کی جیکٹ کی وجہ سے کرتے کو سفید رنگ میں تیار کیا جائے گا جس کے بعد ہم نے مزید سبز رنگ کا استعمال کیا جو دھاگے کے کام کے ساتھ نہایت خوبصورت نظر آیا۔

پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم اس لباس کو سماجی ایونٹس اور سفر کے دوران پہننے گی۔

سفید کرتے کے ساتھ سبز رنگ کے اسکارف نے ان ملبوسات کو مزید دلکش بنایا۔

پوجا کے مطابق یہ اسکارف پاکستان کرکٹ ٹیم کے لوگو سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔

سبز رنگ کے اسکارف نے ان ملبوسات کو مزید بہتر بنایا، پنبلسٹی فوٹو
سبز رنگ کے اسکارف نے ان ملبوسات کو مزید بہتر بنایا، پنبلسٹی فوٹو

تمام کھلاڑیوں نے ان ملبوسات میں نہایت خوبصورت تصاویر بنوائیں۔

کھلاڑی سیلفی لیتے ہوئے، پبلسٹی فوٹو
کھلاڑی سیلفی لیتے ہوئے، پبلسٹی فوٹو
پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑی تصاویر بناتے ہوئے، پبلسٹی فوٹو
پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑی تصاویر بناتے ہوئے، پبلسٹی فوٹو