کوئٹہ: پولیس نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

منگل کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے مستونگ کے علاقہ کنک میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک سرچ آپریشن شروع کیا۔

’سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے جھڑپ میں تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مستونگ میں سرگرم ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

’یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث تھے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں سے جھڑپ کے بعد سرچ آپریشن میں معاونت کیلئے مزید پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں